فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما حر مجاہد محمد صالح انتقال کر گئے ن

اتوار 29 مارچ 2015 14:50

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما حر مجاہد محمد صالح کا 60برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ہے ان کی نماز جنازہ گاؤں بالو فقیر بھینھرو میں کردی گئی ہے نماز جنازہ میں حر جماعت کے کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔