کوٹ غلام محمد شہر کا بجلی کا ٹرانسفارمر حیسکو کے سابقہ لائن سپرٹنڈنٹ نے غائب کردیا

اتوار 29 مارچ 2015 14:50

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) کوٹ غلام محمد شہر کا بجلی کا ٹرانسفارمر حیسکو کے سابقہ لائن سپرٹنڈنٹ نے غائب کردیا جبکہ محلے کے لوگوں کے شہر کے دوسرے ٹرانسفارمر سے بجلی سپلائی کی جارہی ہے جبکہ کم وولٹیج کی وجہ سے محلے والے سخت پریشان ہیں وارڈ نمبر1شہر کوٹ غلام محمد کے باشندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وارڈ نمبر1کا غائب کیا جانے والا ٹرانسفارمر برآمد کرکے وارڈ نمبر میں لگایا جائے اور ٹرانسفارمر غائب کرنے والے حیسکو عملدار کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :