شہدادپور ، چھینی گئی کار برآمد ، 2ملزمان کو گرفتار

اتوار 29 مارچ 2015 14:44

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)شہدادپور پولیس نے ایک ہفتہ قبل چھینی گئی کار برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی گاؤں شیر خان لغاری میں ایک ہفتہ قبل مقامی زمیندار سے چھینی گئی کار کو برآمد کرکے2ملزمان علی حسن تہیم اور شیروتھہیم کو گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او شہدادپور حاجی اسحاق سنگراسی نے بتایا کہ پولیس نے کارچور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ3ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس نے مقامی زمیندار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔