یمن میں خراب صورت حال، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اتوار 29 مارچ 2015 14:42

اسلام آباد / لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) یمن میں خراب صورت حال اور سعودی عرب کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

عالمی ماشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یمن میں خراب صورت حال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یمن تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل نہیں ہے مگر یہ ریجن میں تیل کی تجارت کا اہم جگہ ہے ۔ یمن میں تنازعہ کی شدت میں اضافہ سے روزانہ 3.8 ملین بیرل آئل کی ٹرانسپورٹیشن متاثر ہو گی جو کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :