عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں خام تیل کے درآمدی بل پر ایک ارب 80 کروڑ الر کی بچت

اتوار 29 مارچ 2015 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران خام تیل کے درآمدی بل میں ایک ارب 80کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 17فیصد کمی ہوئی جس سے قومی خزانے کو ایک ارب 80کروڑ ڈالر بچت ہوئی، رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران 8ارب 18کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال اس عرصے میں درآمد پر 9ارب 95کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے تھے، فروری میں 66کروڑ ڈالر کا تیل منگوایا گیا، گزشتہ چند ماہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی بل میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، رواں مالی سال تیل کے درآمدی بل میں 3سے 5ارب ڈالر بچت کا تخمینہ ہے۔