سعودی عرب دین اسلام کا قلعہ ہے اس کی حفاظت مسلمانوں پر لازم ہے‘سید زمرد حسین نقشبندی

اتوار 29 مارچ 2015 14:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سعودی عرب کی سلامتی اور بقاء کی خاطر پاکستان اور اہل اسلام کو چاہیے کہ سعودی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کی ہر قسم کی مدد کی جائے ان خیالات کا اظہار سید زمرد حسین نقشبندی جماعتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دین اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعہ کی حفاظت اور سلامتی کے لئے تمام مسلمانوں کو اکھٹے ہو کر شر پسند عناصر کا مقابلہ کر کے ان کا قلع قمع کر دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :