ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پہاڑوں پر جانے والے بلوچ بھائی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، آپریشن ضرب عضب کو دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی پھیلایا جائے گا

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی عمائدین سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 14:15

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پہاڑوں پر جانے والے بلوچ بھائی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، آپریشن ضرب عضب کو دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی پھیلایا جائے گا۔ وہ اتوار کو پنجگور کے کونسلرز عمائدین اور سرکاری افسران سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزاحمت کار ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، یہ منصوبے مفاد عامہ کے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں،پہاڑوں پر جانے والے بلوچ بھائی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی پھیلایا جائے گا، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔