Live Updates

عمران خان کا سابق کیوی کپتان مارٹن کرو کے لئے نیک خواہشات کااظہار

اتوار 29 مارچ 2015 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق کیوی کپتان مارٹن کرو کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے سابق کیوی کپتان مارٹن کرو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارٹن کرو ورلڈ کپ 1992کا سب سے بہادر کپتان تھا، مارٹن کرو آج کل کینسر کیخلاف زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :