لوئر دیر، جنڈول میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، 60 دکانیں تباہن

اتوار 29 مارچ 2015 14:14

جنڈول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)لوئر دیر کی تحصیل جنڈول میں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ساٹھ دکانیں تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکہ خیز مواد تحصیل جنڈول کے علاقے منڈا میں دو منزلہ مارکیٹ میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دیگر ساٹھ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس نے مقامی مارکیٹ سے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔