پاکپتن،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

اتوار 29 مارچ 2015 14:14

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) پاکپتن کے نواحی گاوٴں میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق یہ واقعہ پاکپتن کے چک عارف آباد میں پیش آیا،جہاں زمیندار کے بیٹے کی مہندی کی تقریب تھی۔دولہا کا دوست ڈھول کی تھاپ پربھنگڑا ڈال رہاتھاکہ اللہ دتہ ودیگر نے ہوائی فائرنگ شروع کی۔منشاء نے منع کیاتو ملزموں نے اسے ہی گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے۔پولیس نے6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :