بھارت میں سوائن فلو سے مزید12 افراد ہلاک، مرنے والون کی تعداد2 ہزار سے تجاوز کر گئی

رواں سال سوائن فلو سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2023 ہوگئی ،33ہزار625 افراد بیمارہیں،وزارت داخلہی

اتوار 29 مارچ 2015 14:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) بھارت میں سوائن فلو پر قابوپایا جا نہ سکا ایک روز میں مزید 12 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد رواں سال مرنے والوں کی تعداد 2023 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری اعداد شمار کے مطابق سوائن فلوکی وبا سے 12 افراد ریاست گجرات اور دیگر علاقوں میں ہلاک ہوئے۔بھارتی وزارات داخلہ کے بیان کے مطابق رواں سال سوائن فلو سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2023 ہوگئی ہے جبکہ33ہزار625 افراد بیمارہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوائن فلو سے سب زیادہ متاثر ہونے والی ریاست گجرات ہے۔گجرات میں 426 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :