اروند کیجری وال کی ”عام آدمی پارٹی“ مشکلات کا شکار ہوگئی ،پارٹی ٹوٹنے کا خدشہی

اتوار 29 مارچ 2015 14:03

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی مشکلات کا شکار ہو گئی،پارٹی کے اندر ہی دھڑے بننے کی باتیں سامنے آنا شروع ہو گئیں ،پارٹی کے دو بانی رہنماؤں کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے۔پارٹی کے دو بانی رہنمابورڈمیٹنگ میں اختلافات پر پارٹی سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ ابھی ختم نہ ہوا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے رہنما کی باتیں بھی منظر عام پر آ گئیں ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں کیجریوال نے پراشانت بھوشن اور یوگیندرا یادو کے متعلق گفتگو کی۔اس آڈیو میں اروند کیجریوال نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔کیجریوال کیمپ کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے لیڈرز کے فون ٹیپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے ذریعے پاڑی کی لیڈر شپ کو بلیک میل کیاجاتا ہے۔