نئی دہلی سوائن فلو سے مزید12 افراد ہلاک  تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی

اتوار 29 مارچ 2015 13:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) بھارت میں سوائن فلو پر قابوپایا جا نہ سکا ایک روز میں مزید بارہ افراد ہلاک ہوگئے بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی وزارت داخلہ سے جاری اعداد شمار کے مطابق سوائن فلوکی وبا سے بارہ افراد ریاست گجرات اور دیگر علاقوں میں ہلاک ہوئے۔بھارتی وزارات داخلہ کے بیان کے مطابق رواں سال سوائن فلو سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2023ہوگئی ہے جبکہ 33 ہزار 625 افراد بیمارہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوائن فلو سے سب زیادہ متاثر ہونے والی ریاست گجرات ہے۔گجرات میں 426 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :