مستونگ  ایف سی کی کارروائی  پانچ شر پسند ہلاک چھ زخمی

حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ترجمان ایف سی

اتوار 29 مارچ 2015 13:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) مستونگ کے علاقے کردگاپ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ترجمان ایف سی کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کارروائی شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جہاں ایف سی کے اہلکاروں اور مسلح شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ آئل ٹینکروں پر حملے اور ڈرائیوروں کے اغوا میں ملوث تھے جنہیں کارروائی میں بازیاب کرالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :