ساہیوال  کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سات مسافر زخمی

ڈاکوؤں نے کوچ کو لوٹنے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی تھی اور کوچ کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا  علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ن

اتوار 29 مارچ 2015 13:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ساہیوال میں عارف والا روڈ پر 115نائن ایل کے قریب کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 7مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ساہیوال کے علاقے عارف والا روڈ پر ڈاکوؤں نے کوچ پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 7مسافر زخمی ہوگئے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے کوچ کو لوٹنے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی تھی اور کوچ کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی زخمی مسافروں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا -