وزیر دفاع، سعودی ہم منصب کی یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق بات چیت

سعودی وزیر دفاع نے پاکستانی شہریوں کے پرامن انخلاء کیلئے تمام ممکنہ تعاون کا یقین دلایا

اتوار 29 مارچ 2015 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق معاملے پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر دفاع نے انہیں یمن سے پاکستانی شہریوں کے پرامن انخلاء کیلئے تمام ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :