سعودی عرب سے برادانہ تعلقات ہیں  وزیراعظم یمن کے معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں  خورشید شاہ

نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزمان حراست میں ہیں  آپریشن میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے سیاسی پارٹیوں میں عسکری ونگ نہیں ہونا چاہئے، کسی بھی جماعت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہئے میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 13:38

سعودی عرب سے برادانہ تعلقات ہیں  وزیراعظم یمن کے معاملے پر کسی بھی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارے برادانہ تعلقات ہیں  وزیراعظم یمن کے معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں  نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزمان حراست میں ہیں  آپریشن میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے سیاسی پارٹیوں میں عسکری ونگ نہیں ہونا چاہئے، کسی بھی جماعت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں تاہم ہم حالت جنگ میں ہیں اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال نازک ہے اس لئے یمن کے معاملے پر کوئی بھی فیصلے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے انہوں نے کہاکہ دیگر معاملات پر اے پی سی ہو سکتی ہے تو یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزمان حراست میں ہیں اور آپریشن میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں عسکری ونگ نہیں ہونا چاہئے، کسی بھی جماعت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہئے۔