قومی لائحہ عمل کے تحت مختلف جرائم میں ملوث 32 ہزار سے زائد افراد گرفتار
قومی لائحہ عمل کے تحت 61 مجرمان کو پھانسی دی گئی جن میں سے 47 کو پنجاب، 11 کو سندھ، ایک کو خیبرپختونخوا اور 2 مجرمان کو آزاد کشمیرمیں تختہ دار پر لٹکایا گیا، رپورٹ
اتوار 29 مارچ 2015 13:30
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کے تحت ملک بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دی گئی جس کے مطابق اب تک مختلف الزامات کے تحت 32 ہزار 347 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم کو ارسال کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پنجاب میں 14 ہزار 791، سندھ میں 5 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 461، بلوچستان میں 84، اسلام آباد میں 405، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 394، گلگت بلتستان میں 83 اور فاٹا میں 91 کارروائیوں میں مختلف الزامات کے تحت 32 ہزار 347 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 61 مجرمان کو پھانسی دی گئی جن میں سے 47 کو پنجاب، 11 کو سندھ، ایک کو خیبرپختونخوا اور 2 مجرمان کو آزاد کشمیرمیں تختہ دار پر لٹکایا گیا، اشتعال انگیز تقاریر اور مواد کی تشہیر پر مجموعی طور پر 887 مقدمات درج کئے گئے جب کہ وفاقی تحقیقی ادارے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل پر 64 مقدمات درج کئے اور 83 افراد کو گرفتار کر کے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے برآمد کئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام کارروائیوں کے دوران 18 ہزار 855 افغان پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجا گیا جب کہ 3 لاکھ 54 ہزار 672 کا اندراج کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.