راولپنڈی ریجن میں قبضہ مافیا کے ہاتھوں لوگ بے بس‘ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیان

اتوار 29 مارچ 2015 13:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) راولپنڈی میں قبضہ مافیا کے ہاتھوں لوگ بے بس ہو گئے ہیں اور محتسب پنجاب راولپنڈی ریجن کے آفس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف سکایات کا انبار لگ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی سالوں سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اراضی کیسز زیر التواء ہیں اور عوام قبضہ مافیا سے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بچانے کے لئے بے بس ہو گئے ہیں۔

پنجاب راولپنڈی ریجن کے محتسب آفس کے ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ دیگر محکموں کی نسبت ہمیں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 30 دنوں کے اندر عوامی ایشوز کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف فیصلے دے رہے ہیں بلکہ انہیں متاثر پارٹی کے حق میں نافذ بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف اب تک 14 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو (کورٹ آفیسر) محمد امین کا کہنا ہے کہ جنوری 2014ء سے مارچ 2015ء تک یہاں مجموعی طور پر 465 ریونیو کیسز زیر التواء ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سہباز شریف قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے ضلعی حکومت کو ہدایت کر چکے ہیں۔