ممبئی حملہ کیس ، ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کل ہو گی

اتوار 29 مارچ 2015 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کل منگل کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ درخواست گزار نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے دوسرے نظربندی کے جج جسٹس نوارالحق این قریشی پہلے ہی ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے اور رہائی کے احکامات جاری کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :