پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن 2اپریل کومنایا جائے گا

اتوار 29 مارچ 2015 12:49

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن 2اپریل کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہے اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین بچوں کی کردار سازی میں معیاری کتب کی اہمیت کو اجاگر کریں گے ۔

(جاری ہے)

بچوں کی کتب کا عالمی دن ہر سال2اپریل کو یور پ کے اس مصنف ہنس اینڈرسن کے یوم پیدائش کے موقع پر اس کی یاد میں منایا جاتا ہے یورپی مصنف نے بچوں کیلئے ادب تخلیق کیا اور جنوں پریوں کی کہانیاں لکھ کر بچوں سے زیادہ بڑوں میں مقبولیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :