محکمہ اینٹی کرپشن میں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا“ افسر اپنے ہی ادارے کیخلاف پھٹ پڑا
ڈائریکٹرسطح کے افسرکی ’کرپشن وِدان اینٹی کرپشن‘ کے عنوان سے استعداد کار بڑھانے کی تجاویز، بعد میں موقف دوں گا، ڈی جی اینٹی کرپشن
اتوار 29 مارچ 2015 12:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) محکمہ اینٹی کرپشن میں بہتری اوراس کی استعدادکار بڑھانے کے لیے افسران سے مانگی گئی تجاویزمیں ایک افسرنے اپنے ہی محکمہ کا پوسٹ مارٹم کرڈالا جس میں کہاگیا ہے کہ کرپشن کے کسی بھی کیس کی تحقیقات کاآغاز کرپشن اور پھر اس کااختتام بھی کرپشن پرہی ہوتا ہے، مختلف عہدوں پرتعینات افسران میں سے کوئی بھی موجودہ عہدے کااہل نہیں۔
دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے محکمے میں تحقیقاتی نظام میں مزید بہتری اور استعداد کار بڑھانے کے لیے صوبے بھرمیں موجود محکمے کے افسران سے تحریری تجاویزطلب کی گئی تھیں۔ محکمے کے ایک ڈائریکٹر سطح کے افسر نے بھجوائی جانے والی اپنی تجاویز کا موضوع ”کرپشنوِدان اینٹی کرپشن“ رکھاہے اور محکمے کامزید پوسٹمارٹم کرتے ہوئے لکھاکہ مذکورہ محکمے کی بنیادی ذمے داری کرپشن کا تدارک ہے لیکن خود محکمے کے اندراتنی کرپشن ہے کہ کسی بھی کیس کی تحقیقات کا آغاز اور پھر اس کا اختتام کرپشن پرہی ہوتا ہے افسران کوسرکاری خط وکتابت تک نہیں آتی اوروہ دوسرے لوگوں کو باقاعدہ رقم کی ادائیگی کرکے یہ کام کراتے ہیں، محکمے میں کوئی بھی کام بغیررشوت کے نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.