کمالیہ : رجھانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 22 مسافر زخمی

اتوار 29 مارچ 2015 12:44

رجھانہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) کمالیہ رجھانہ روڈ پر آئل ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 22 مسافر زخمی ہو گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تین مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسری طرف پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :