نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی کی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکتا ہے‘مفتی ظفر جبار چشتی

اتوار 29 مارچ 2015 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی کی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکتا ہے،کرا چی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنا یا جا رہا ہے,ملکی معیشت میں بہتری کراچی امن کے ساتھ منسلک ہے , دہشت گر د کوئی بھی ہو اس کے خلاف قانون حر کت میں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکولر عناصر کی سازشیں خطرنا ک ہیں اس سے ملکی امن و امان کو خطرات لاحق ہیں اسلامی مملکت میں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے حریت فکر اور آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس ہستیوں کی گستاخی کا چلن دنیا کے امن وامان کا خطرہ ہے۔

ایک عشرے سے مغرب کی طرف سے جانبدارانہ اور متعصبانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔