سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر پاکستان کا موٴقف قوم کی ترجمانی ہے‘مولانا عبدالرب امجد
حکومت کو دنیا پر واضح کردینا چاہئے سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی
اتوار 29 مارچ 2015 12:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر پاکستان کا موٴقف قوم کی ترجمانی ہے اور حکومت کو دنیا پر واضح کردینا چاہئے کہ سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی،جے یو آئی سعودی عرب کی صورتحال پرپاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائے گی۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلی قاری اعظم حسین ،قاری واحد بخش ،عبدالروف ربانی مولانا محمد ایوب ندیم،مولانامحمدنواز سندھو،مولانا علی شاہ،قاری غلام اکبر،پروفیسر ولی محمد ،پروفیسر عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علماء نے کہا کہ اگرسعودی عرب اور حرمین شریفین پر جارحیت کی گئی تو پورا عالم اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی فرقہ وارانہ جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے لیکن سعودی عرب اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ ہونے کی صورت میں افواج پاکستان کو جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجا جانا چاہئے۔سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔مزید قومی خبریں
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.