کمالیہ،رجھانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 22 مسافر زخمی،ہسپتال منتقل

اتوار 29 مارچ 2015 12:11

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) کمالیہ میں رجھانہ روڈ پر آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں بائیس مسافر زخمی ہوگئے ، تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔کمالیہ رجھانہ روڈ پر آئل ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 22 مسافر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تین مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسری طرف پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :