ورلڈکپ فائنل میں امپائرنگ ،سری لنکا کے کمار دھرماسینا کے نام انوکھا اعزاز

اتوار 29 مارچ 2015 11:59

ورلڈکپ فائنل میں امپائرنگ ،سری لنکا کے کمار دھرماسینا کے نام انوکھا ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سری لنکن امپائر کمار دھرماسیناکومیلبورن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میچ امپائرنگ کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں ایک انوکھے اعزاز کے مالک بھی بن گئے ۔آئی سی سی نے اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے دھرماسینا کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو کو امپائرنگ کے فرائض سونپے تھے۔

لیکن دھرماسینا کو جہاں ورلڈ کپ میچ میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہوا، وہیں وہ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بھی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ امپائرنگ سے قبل دھرما سینا سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ 1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔اپنے دور کے مشہور سری لنکن آل راوٴنڈر نے 31 ٹیسٹ اور 141 ایک روزہ میچوں میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کی۔

یاد رہے کہ آج تک کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کو بحیثیت امپائر اور کھلاڑی فائنل میچ میں شرکت کرنے کا اعزاز نہیں مل سکا لیکن دھرماسینا یہ کارنامہ انجام دینے والے اب تک واحد شخص ہیں۔انہیں شاندار امپائرنگ پر 2012 میں سال کے بہترین امپائر کی ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :