پاکستانی ٹیم کا دورہ ، پی سی بی کا تین رکنی وفددو روزتاخیر سے(کل) بنگلہ دیش جائے گا
وفد میں وفاقی وزارت داخلہ کا نمائندہ ،پی سی بی کے لاجسٹک اورسیکیورٹی منیجر شامل ہوں گے،ذرائع پی سی بی
اتوار 29 مارچ 2015 11:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کا تین رکنی سیکیورٹی وفددو روزتاخیر سے(کل)پیرکو بنگلہ دیش جائے گا۔ قومی ٹیم کیلئے سربراہان مملکت جیسی سیکیورٹی مانگی جائیگی۔ قومی ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کی لئے پی سی بی کے تین رکنی وفد لاجسٹک اورسیکیورٹی منیجربھی شامل ہوں گے، وفد قومی ٹیم کے دورے کیلئے سیکیورٹی اوردیگرانتظامات کا جائزہ لے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے مالی معاملات تو ابھی طے نہیں ہوئے لیکن پی سی بی کا سیکورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش ضرور جائے گا۔ دورہء بنگلہ دیش کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان اب بھی مالی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔(جاری ہے)
پی سی بی اس سیریز سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
دوسری جانب بورڈ کا دو رکنی وفد سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے پیر کو بنگلہ دیش جائے گا۔ وفد میں بورڈ کے سیکورٹی مینجر کرنل اعظم اور وزارت داخلہ کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔وفد ہوٹل،وینیوز اور روٹ کا جائزہ لے گا۔سیریز کے میچز ڈھاکہ، چٹاگانگ اور کھلنا میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا وفد بنگلہ دیشی حکام سے قومی ٹیم کوسربراہان مملکت جیسی سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کریگا، سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم دوٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ پرمشتمل سیریزکھیلنے کیلئے اپریل کے وسط میں بنگلہ دیش جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.