یمن میں سعودی عرب کی فضائی کارروائی ، محسورپاکستانیوں نے ایئرپورٹ پر ڈیرے ڈال لیے ،پاکستان سے پہلا طیارہ یمن روانہ

اتوار 29 مارچ 2015 11:53

یمن میں سعودی عرب کی فضائی کارروائی ، محسورپاکستانیوں نے ایئرپورٹ ..

اسلام آباد، صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) یمن میں امن وامان کی ابتر صورتحال اور بمبوں کی گھن گرج میں تین ہزار پاکستانی شہری بھی محسور ہوکر رہ گئے ہیں جو اپنا مال وہیں چھوڑ کر بحفاظت ملک سے واپسی کے منتظر ہیں ، یمن میں موجود پاکستانی سفیر نے اپنا موقف دینے سے گریز کیاتاہم وہاں موجود پاکستانی شہری پرویز حسین نے بتایاکہ گذشتہ شب ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی بمباری ہوئی ہے ، مختلف حصوں سے شہری رجسٹریشن کیلئے پہنچ رہے ہیں اور پہلی ترجیح دوسرے شہروں سے آئی فیملیزاور خواتین کو دی جارہی ہے جبکہ پہلی پرواز کے ذریعے ملک واپسی کے منتظرافراد کی رجسٹریشن جاری ہے جبکہ پہلی خصوصی پرواز پی کے 7001یمن روانہ ہوگئی جو الحدید ایئرپورٹ کے قریب ریڈسی پر لینڈ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :