مصباح الحق کا متبادل موجود نہیں ، پی سی بی کواس صورتحال کومدنظررکھنا چاہیے ،جاوید میانداد

اتوار 29 مارچ 2015 11:47

مصباح الحق کا متبادل موجود نہیں ، پی سی بی کواس صورتحال کومدنظررکھنا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ مصباح الحق کا متبادل موجود نہیں  پی سی بی کواس صورتحال کومدنظررکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ سینئرپلیئر ز کے ریٹائر ہونے سے خلاء پیدا ہوجائیگاجاوید میانداد نے کہا کہ مصباح کوایک دوسیریزمیں کپتانی کرنی چاہیے تاکہ اس دوران مستقبل کے کپتان کوگروم کیا جاسکے نیا کپتان مقررکرنا آسان کام نہیں کرکٹ کے بادشاہ جاوید میانداد نے کہا کہ بیٹسمینوں میں جوتکنیکی خامیاں ہیں ان کیساتھ کسی بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز اور شائقین کی تنقید پر دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہے کیوں کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی-

متعلقہ عنوان :