کپاس کی مقامی پیداوار ہدف کے قریب پہنچ گئی ‘ اب تک 1 کروڑ 47 لاکھ بیلز تیار،سیزن کے خاتمہ تک 1 کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان میں کپاس کی پیداوار ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے‘ اب تک 1 کروڑ 47 لاکھ بیلز تیار جبکہ سیزن کے خاتمہ تک 1 کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت کی ٹیکسٹائل پالیسی 2014-19 ء تک ہر سال کپاس کی پیداواری صلاحیت کا بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کپاس کے پیداواری علاقوں میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دے کر کپاس کی پیداوار کو بڑھانا کا فیصلہ کیا گیا پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے پاکستان کاٹن ایسویسی ایشن کے صدر حافظ انوار نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت معیاری بیج فراہم کرے تو کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بھارت نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مدد سے کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں غیر معیاری بیج کی وجہ سے ایک ایکڑ میں کہیں ستر من اور کہیں بیس من کی پیداوار ہورہی ہے۔ پاکستان بھی بھارت کی طرح کپاس کی پیداوار میں کسانوں کو مراعات دے تو پاکستان دوبارہ کپاس کی پیداوار میں سرفہرست آسکتا ہے موجودہ صورتحال میں توانائی بحران اور غیر معیاری بیج کے باوجود زمیندار کاٹن کی پیدواری صلاحیت کو بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔