حیدرآباد،مسائل حل ہونے پر پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ملازمین کے مسائل حل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ملازمین کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دی ہوئی درخواست جس میں انہوں نے اپنے کچھ مسائل پیش کئے جو 15 سال سے نظرانداز ہو رہے تھے جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل یو ایچ ڈاکٹر فیق الحسن کھوکھر نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ سینیٹری ورکرز کالونی کا دورہ کیا اور ٹیم کو سخت ہدایت کے ساتھ ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا اور جلد سے جلد ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور سینیٹری ورکرز سے ہمدردی کے ساتھ ان کے مسائل پر غور کیا ملازمین نے ایم ایس ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھرکو سندھ کے روایتی تحائف سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کئے اور ان کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید جتوئی، جنرل سیکریٹری روی تمبولی، سینئر نائب صدر سید قربان علی شاہ، نائب صدر دیدار علی چھچھڑ، نظیر احمد بلوچ، غلام رسول کوریجو، موہن کمار، وکٹر خان اور دیگر بھی موجود تھے، ملازمین نے پاکستان پیرامیڈیکل یونٹ ایل یو ایچ کا بھی پرجوش استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :