بلیک بیری کو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 28 ملین ڈالر کا منافع

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:39

مانٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) موبائل اور ٹیلی کام کی بین الاقوامی کمپنی بلیک بیری کو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 28 ملین ڈالر کا منافع حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 فروری تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بلیک بیری کو مجموعی طور پر 28 ملین ڈالر کا منافع حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 423 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :