کرپشن کاخاتمہ ہماری ذمہ داری ہے ،نیب کاکام لوگوں میں آگاہی پیدا کر کے ان کو کرپشن سے روکناہے نیب کے ملتان بیوروکا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تین ڈویژنوں سے کرپشن کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا،

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ملتان بیورو میں سال 2015ء کی کارکردگی کو بہتر بنانے بارے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے ، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،نیب کاکام لوگوں میں کرپشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کر کے انہیں کرپشن سے روکناہے تا کہ ملک آگے بڑھے،نیب کے ملتان بیوروکا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تین ڈویژنوں سے کرپشن کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

وہ ہفتہ کو ملتان بیورو میں سال 2015ء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے اس لئے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں میں کرپشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کر کے انہیں کرپشن سے روکیں تا کہ ملک آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کے ملتان بیورو کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے یہ صرف تین ڈویژنوں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کی کرپشن کے حوالے سے شکایات کو ہی نہیں دیکھے گا بلکہ یہاں کرپشن کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔ ملتان کے نیب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے چوہدری قمر زمان کو حالیہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ اب تک کرپشن کے حوالے سے انہیں 3500شکایات موصول ہو چکی ہیں جس پر ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ملتان نیب کے ڈی جی نے مزید بتایا کہ کرپشن کی اطلاعات کے حوالے سے ایک الگ شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر یہ ہے 061-111-622-622، چیئرمین نیب نے ملتان بیورو کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی تا کہ کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :