لاہور میں بننے والی بلوچستان حکو مت کاکبھی بھی حصہ نہیں بنیں گے ، قوم پرستوں کی حکومت نے عوام کومایوس کر دیا ، یمن میں فوج بھیجنے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، یہو دی لابی مسلمانو ں کو آ پس میں لڑا نے کی کو شش کر ر ہی ہے ، اسلا م کی سر بلند ی کیلئے تمام مسلما ن متحد ہو جا ئیں

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:34

ڈیرہ مراد جمالی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور قو می رکن صو با ئی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے لاہور میں بننے والی بلوچستان حکو مت کاکبھی بھی حصہ نہیں بنیں گے جب حکومت لاہور سے بنتی ہے تو احکامات ہی وہی سے آئیں گے قوم پرستوں کی حکومت نے عوام کومایوس کر دیا ہے یمن میں فوج بھیجنے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے یہو دی لابی مسلمانو ں کو آ پس میں لڑ نے کی کو شش کر رہے ہیں اسلا مم کی سر بلند ی کے لیے تمام مسلما ن متحد ہو جا ئے اور مسلما ن مما لک کو آ پس میں لڑ انے کا منصو بی بنا نے والے بیر ونی قوتیں کا نا م بنا نا ہو گا ۔

وہ ہفتہ کوڈ یر ہ مراد جما لی کے گوٹھ محمد رحیم مینگل میں جے یو آئی کے رہنما میر عبدالباسط مینگل کے طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مولانا عطااللہ لانگو ،عین اللہ شمس ، مولانا محمد عالم لانگو کہ جمعیت علما ء اسلام میں اسلا می نظا م کے طر ز سے زند گی بسر کر نے کے لیے بھر پو ر جد وجہد کر رہی ہے اور اسلامی معاشرے کے قائم کرنے کیلئے پارلمنٹ اور عوامی فورمز پرجدوجہد کر رہی ہے مدارس اور مساجدمیں اسلامی اشعار اور انسانیت کی فلاح کی تعلیم دی جاتی ہے انہو ں نے کہا کہ مدارس اور مسا جد اللہ تعا لی کے گھر ہیں جس میں مذہبی درس و تدریس کی تعلیم دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علامء اسلام ملک میں نظام عدل اور سلامی طرز حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ملک میں امن و امان کی بہتری اور جلد و منصفانہ انصاف سے ملکی مسائل کو تدارک ممکن ہے انھوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں کمی ہو ئی ہے تو شمالی اضلاع میں بڑھ گئی ہے امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔