وزیراعظم کا یمن میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ،

سفیر کو پاکستانی کمیونٹی کے ہر فرد کے باحفاظت انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے یمن میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی کمیونٹی کے ہر فرد کے باحفاظت انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہفتہ کے روز یمن میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا اور پاکستانی سفیر سے یمن میں پھنسے پاکستانیوں بارے تفصیلی گفتگو کی۔وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ یمن میں ہر پاکستانی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے اور پاکستانی کمیونٹی کے ہر فرد کی باحفاظت واپسی اور انخلاء کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :