انتخابی دھاندلیوں سے متعلق درخواست خارج نہیں ہوئی، بی این پی (عوامی)،

شکست خوردہ عناصر سورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ،بیان

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرانتخابی دھاندلیوں سے متعلق درخواست عدالت نے خارج نہیں کی سیاسی شکست خوردہ عناصر بے بنیاد بیانات جاری کرکے سورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ پارٹی رہنماء سید احسان شاہ نے اپنے حلقے میں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور اب تک اس مقدمہ میں کوئی فیصلہ نہیں آیا تاہم گزشتہ دنوں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ سپریم کورٹ میں دائر سید احسان شاہ کی درخواست خارج کر دی گئی ہے جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا تو ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ میں درخواست خارج نہیں کی گئی اور آئندہ چند دنوں میں کیس کی دوبارہ سماعت ہونے جارہی ہے درخواست کے خارج ہونے سے متعلق خبریں جھوٹ پر منبی ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئے روز امن وامان اور ترقی کے حوالے سے جو بیانات دیئے جارہے ہیں بلوچستان میں رہنے والے اور بلوچ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ حقیقت سے ایسے بیانات کو کوئی تعلق نہیں ہے مری معاہدے کے متعلق نیشنل پارٹی کی تین چار مہینے کی حکومت رہ گئی اور اس کے بعد یہ نمائندے نہ بلوچ کے دلوں میں جگہ کرسکیں گے نہ اسلام آباد اور رائے ونڈ کے محلات کے دروازے ان کیلئے کھلیں گے