کوئٹہ،مولانا علی ابوتراب کی سعود ی عرب کے حوثی باغیوں کیخلاف فیصلے کی تعریف،

فیصلہ مسلمانوں کے دفاع کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث پاکستان

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جمعیت ا ہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنماء اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا علی محمد ابوتراب نے سعودی عرب کے حوثی باغیوں کیخلاف فیصلہ کو سراہتے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مسلمانوں کے دفاع کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان نے جو فیصلہ کیا وہ وقت کی اہم ضرورت ہے یہ دہشت گرد باغی مسلمانوں کے ملکوں میں دہشت گردی کررہے ہیں ان کیخلاف کارروائی ضروری تھی ہم مرکرزی اہلحدیث پاکستان اور پاکستانی عوام اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے محسن ملک ہے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینا ہے اور ہم بھی حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلکہ حرمین شریفین کا دفاع اپنے لئے سمجھتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں ہماری قربانی قب ول کرے اور ہمیں یہ موقع ملے کہ ہم اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی جان و مال اس پر قربان کریں یہ صرف سعودی عرب کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور سعودی عرب پر حملہ کعبہ شریف پر حملے کے مترادف ہے