یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے جامع پلان ترتیب دیدیا ہے: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
ہفتہ 28 مارچ 2015 23:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے دفتر خارجہ میں ہنگامہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے پاکستان کی جانب سے جامع پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ یمن میں اس وقت صورتحال بہت مخدوش ہے، اس حوالے سے سعودی اور یمنی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، صورتحال کا مزید جائزہ لینے کیلئے پاکستانی وفد اگلے 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائے گا۔
یمن کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرائسز سیل قائم کردیا گیا ہے۔ صنعا سے الحدیدہ کی جانب گامزن 600 پاکستانیوں کا قافلہ اگلے ساڑھے 3 گھنٹے میں پہنچ جانے کا امکان ہے۔ الحدیدہ میں پہلے سے ہی 200 پاکستانی موجود ہیں۔ الحدیدہ سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے پی آئی اے کا طیارہ جلد از جلد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ پاکستان نیوی کے 2 بحری جہاز بھی یمن روانہ کیے جائیں گے۔
سیکرٹری خارجہ نے مزید بتایا کہ یمن کے ایک اور علاقے عدن میں بھی کچھ پاکستانی محصور ہیں تاہم وہاں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے جس کے باعث وہاں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے لڑائی کے رکنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے جاری آپریشن کی وزیراعظم خود نگرانی کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.