صوبائی حکومت کا نقل کے خلاف قدم اٹھانا خوش آئندہے، سردار رضا محمد بڑیچ،

اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اٹھائے گئے عملی اقدامات کے دوررس نتائج ًبرآمد ہوں گے،صوبائی مشیر تعلیم کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا نقل کے خلاف قدم اٹھانا خوش آئندہے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اٹھائے گئے عملی اقدامات کے دوررس نتائج ًبرآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نقل کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ ، سیکرٹری تعلیم سکولز عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام محمد صابر، چےئرمین بورڈ سعد الله توخی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حیات کاکڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سکولز نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات 7اپریل سے شروع ہورہے ہیں اور میٹرک کے امتحانات کی طرز پر انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بھی نقل کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں نقل پر پابندی کے خاطر خواہ نتائج نکلے ہیں اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے انہوں نے کہا کہ صوبے سے ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات میں 57ہزار طلباء اور طالبات شریک ہورہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے معاشر ے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

کیونکہ اس سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے اور ہم اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نقل جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے بلدیاتی نمائندوں خاص کر مےئر، ڈپٹی مےئر اور چےئرمین و ڈپٹی چےئرمین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل کے خاتمے سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے اور سیمینار منعقد کئے جائیں اور امتحانات کے دوران نقل کرنے والوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :