وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی نوشہرہ کے جید عالم مولانا امیر حمزہ کے بہیمانہ قتل کی پرزورمذمت،
ایسے واقعات کو خیبرپختونخوا میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہیں؛پرویز خٹک
ہفتہ 28 مارچ 2015 23:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ کے جید عالم شیخ الحدیث شیخ القران اور مدرسہ جامع مسجد تقویٰ کے مہتمم مولانا امیر حمزہ کے بہیمانہ قتل کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اس کو علماء حق اور دینی رہنماؤں کے خلاف سازش قراردیا اور کہا کہ ایسے واقعات کو خیبرپختونخوا میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش قراردیا اوراس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا امیر حمزہ کی ناگہانی موت سے ضلع نوشہرہ کے عوام ایک جید اور مخلص عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں اور انکی افسوسناک موت سے نوشہرہ کے دینی ، علمی اور سماجی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مولانا امیر حمزہ کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے انہوں نے الله تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمینمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.