ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے نو منتخب صدرکی جیت وکلاء برادری کا قومی وطن پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے؛سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پاو

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب احمد خان شیر پاوٴ اورصوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاوٴ نے ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے نو منتخب صدرالطاف خان ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ یہ وکلاء برادری کا قومی وطن پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے نو منتخب صدر الطاف ایڈووکیٹ اور دیگر نو منتخب ممبران وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے حسب روایت اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ چارسدہ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرپر وکلاء برادری نے ایک بار پھر جو اعتماد کیا ہے وہ قومی وطن پارٹی کی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کی عکاس ہے انھوں نے کہا کہ الطاف ایڈووکیٹ عوام، علاقہ اوروکلاء برادری کے مشکلات و مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کیلئے عملی کوششیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :