فرنٹیئرکور بلوچستان کا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سرچ آپریشن،

کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص سمیت غیرقانونی طورپرمقیم 6افغان باشندے گرفتار،ترجمان ایف سی

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) فرنٹیئرکور بلوچستان کا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سرچ آپریشن۔ کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص سمیت غیرقانونی طورپرمقیم 6افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پرکوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

گرفتارمشتبہ شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ سرچ آپریشن میں غیرقانونی طورپر پاکستان میں مقیم6افغان باشندوں کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان نے رواں ماہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں مشتبہ افراد اورغیرقانونی طورپربلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقیم غیرملکی باشندوں کو گرفتارکرکے مزیدقانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر صوبے سے دہشتگردی اورجرائم پیشہ افرادکاقلع قمع کرنے اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔مزیدبرآں فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی۔