لاہور،پرچون سطح پر5سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے36روپے،17پھلوں کی قیمتوں میں 13روپے اضافہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:02

لاہور،پرچون سطح پر5سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے36روپے،17پھلوں کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر5سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے36روپے،17پھلوں کی قیمتوں میں 13روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سبزیوں میں ایک کلو دیسی لہسن کی قیمت 36روپے اضافے سے 110روپے ،ٹماٹر کی قیمت ایک روپے اضافے سے40روپے ،پالک ایک روپے اضافے سے 26روپے،مٹرایک روپے اضافے سے 24روپے،مٹر کی قیمت4 روپے اضافے سے 23روپے،شملہ مرچ کی قیمت2 روپے اضافے سے66روپے،مونگرے 18روپے اضافے سے 58روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں سیب کالا کولو پاکستانی کی قیمت 3روپے اضافے سے 141روپے،انار بدانہ کی قیمت 2روپے اضافے سے 256روپے،کینواول درجن 5 روپے اضافے سے101روپے،مالٹا درجن8روپے اضافے سے85روپے ،مالٹا شکری درجن2روپے اضافے سے 126روپے،مسمی درجن 2روپے اضافے سے 128روپے،گریپ فروٹ فی عدد 4روپے اضافے سے 29روپے ،انار قندھاری 4روپے اضافے سے 203روپے،اٹابری 10روپے اضافے سے 116روپے ،بیر 13روپے اضافے سے 47روپے،کیلااول درجن 3روپے اضافے سے69روپے،کیلادوم درجن کی قیمت4روپے اضافے سے51روپے،چیکو3روپے اضافے سے88روپے،پپیتا 5روپے اضافے سے 106روپے ،گنڈیریاں 7روپے اضافے سے 51روپے،کھجور کی فی کلو قیمت 4روپے اضافے سے168روپے ہو گئی جبکہ امرود کی قیمت6روپے اضافے سے 93روپے فی کلو ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :