دینی مدارس کے خلاف کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کرتے ہیں ، مولانا عبدالقادر لونی

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ دینی مدارس و دینی مراکزدہشتگردی کے نہیں معاشرے کی اصلاح اور دین واسلام کی اشاعت کرنے اور لاکھوں طلبہ کو دینی تعلیم کی روشنی پھیلانے کی مراکز ہے۔ دینی مدارس کے خلاف کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، ضلعی سرپرست مولانا عبدالرحیم شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز ودیگر نے جامعہ اسلامی جامعہ مسجد مغربی بھائی پاس میں سالانہ دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماوٴں نے کہاکہ پاکستان کی تمام دینی مدارس و مراکز سے تعلق رکھنے والے تمام مسلمان ملک وقوم کے وفادار ہیں اور پاکستان پر جب بھی مشکل ترین وقت آیا ہے تو انہی دینی مدارس کے لاکھوں اساتذہ طلباء، کارکنوں نے پاکستان وقوم کے دفاع میں ہمیشہ اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن دینی مدارس و مراکز اور دینی قوتیں امریکہ اور کفری دنیا کی آنکھوں کٹھک رہی ہے۔ ہم حکومت پاکستان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم ملک کے وفادار ہے ہمیں شک کے نگاہ سے دیکھناچھوڑ دیں ہم نے کل بھی وطن کا دفاع کیا تھا۔ اور آج بھی پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔ انہوں نے کہا کسی بھی دینی مدرسے میں دہشتگردی انتہاپسندی کی تعلیم نہیں دی جاتی ۔