صوبائی دا رلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں ہفتہ کو ارتھ ڈے منایا گیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) صوبائی دا رلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں ہفتہ کو ارتھ ڈے منایا گیا ۔ گورنر ہاوس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اسمبلی بلڈنگ اور دیگر نیم سرکاری اور سرکاری بلڈنگوں میں غیر ضروری لائٹیں بند کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے رات کو کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں ساڑے آٹھ بجے سے لیکر نو بجے تک گونر ہاوس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اسمبلی حال ایم پی ہوسٹل اور دیگر نیم سرکاری اور سرکاری دفاتر میں بجلی بند رکھی گئی کوئٹہ آئیرپورٹ پر بھی غیر ضروری لائٹیں بند کردی یہ دن اس لئے منایا جاتاہے تاکہ بجلی کی جو اس وقت کمی ہے اس کو کم کرنے میں یہ ڈے منانے فائدہ ہوسکتا ہے ۔