پی اے ایف پبلک اسکول سر گودھا میں تقر یب یو م والدین 5 201 ء کا انعقاد،

ایئرچیف ما رشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، خود بھی اسی عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)پی اے ایف پبلک اسکول سر گودھا میں یو م والدین کی سالانہ تقر یب کا انعقا د ہوا۔ ایئرچیف ما رشل سہیل امان چیف آف دی ائیر سٹاف ،پاکستان ائیر فور س جو کہ خود بھی اسی عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا، " یہ آپ کے اپنے اور ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز ہے۔

مستقبل میں آپ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا لیکن آپ کی بہترین تعلیمی بنیاد اور مکمل شخصیت آپ کو ہر قسم کی مشکلات کابہادری سے مقابلہ کرنے کی اہلیت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک انسان اپنے کردار سے ہی پرکھا جاتا ہے خاص طور پر جب وہ کسی مشکل میں ہو۔

(جاری ہے)

اس لیے اپنے دوست احباب کے لیے پُرخلوص محبت رکھیں اور انسانی وقار اور دوسروں کی عزت کو یقینی بنائیں تاکہ آپ اس عظیم درسگاہ کی بہترین روایا ت کو قائم رکھ سکیں۔

اس موقع پر ایئرچیف نیپی اے ایف پبلک اسکول سر گودھا کا نام تبدیل کر کے پی اے ایف کالج سرگودھارکھ دیا۔ ائیر چیف نے اس بے مثال درسگاہ کے 08ہاوسز کو پی اے ایف کے شہداء اور جنگ کے ہیروز ، جیسے منہاس ، رفیقی ، علاؤالدین اور ایم ایم عالم کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) سا جد حبیب ، پرنسپل پی اے ایف پبلک اسکول سر گودھا نے اسکول کی سالانہ رپو رٹ پیش کی جس کے بعد مہمان خصو صی نے بہترین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ؤ سسز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تعلیمی میدان میں مجمو عی بہتر ین کا ر کر دگی پرشہیر احمد ، طلحہ حسیب اور نبیل اسلم کو مشترکہ طور پر اکیڈمک کلر سے نوازا گیا ۔جبکہ گو ہر اعجاز سالِ رواں کے بہترین کھلا ڑی قر ار پا ئے ۔ سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ میراج ہاؤس نے جیتی۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اول آنے پر جنرل سروس ٹریننگ کپ ، اٹیکر ہاؤس نے جیتا۔ جبکہ تعلیمی میدان میں چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سیبر ہاؤس نے جیتی ۔

اس سا ل کا چیمپئین ہا ؤ س بننے پرٹیمپسٹ ہاؤس نے قائداعظم ٹر افی حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔ اسکول نے شاندار ” ایرو ما ڈلنگ شو“ بھی پیش کیا ۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔