پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی نے پشاور ائیر پورٹ پر "ارتھ آور"منایا

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) گزشتہ رات پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی نے پشاور ائیر پورٹ پر 08:30 سے 09:30 تک ایک "ارتھ آور"منایاگیا۔ جس کے دوران ائیر پورٹ پر تمام غیر ضروری لائٹس بند کر کے عوام الناس اور متعلقہ حکام میں توانائی کے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ " ارتھ آور" 2015 پوری دنیا میں گزشتہ رات 08:30 سے 09:30 تک اس مقصد کیلئے منایا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر روئے زمین کو درپیش توانائی بحران ، ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے سلسلے میں آگاہی پھیلائی جائے اور اجتماعی کوششوں سے ان چیلنجز پر قابو پایا جا سکے۔

اس سلسلے میں پورے ملک میں سرکاری حکام اور عوام میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے سرکاری سطح پر ہر محکمے میں " ارتھ آور " کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وفاقی وزارت پانی و بجلی نے تمام وفاقی محکموں کو ہدایت کی تھی کہ ایک گھنٹے کیلئے تمام غیر ضروری بتیاں بند کریں۔ تاکہ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر اس مہم کے بارے لوگوں میں شعور اُجاگر کیا جا سکے۔ اور ماحولیاتی تغیر اور توانائی کے بحران جیسے بڑے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔اس موقع پرڈپٹی ایئرپورٹ منیجراشفاق خان،ٹرمینل منیجروجوائنٹ ڈائریکٹر پشاورایئرپورٹ سیدلطیف الحق اورSQMSکے ڈپٹی ڈائریکٹررحیم خان بھی موجودتھے۔سوال ایوی ایشن اتھارٹی پشاور ائیر پورٹ کی اس کوشش کی زبردست پذیرائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :