پی آئی اے انتظامیہ نے پشاور میں تعینات دو افسران کے تقرری اورتبادلوں کے احکامات جاری

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پی آئی اے انتظامیہ نے پشاور میں تعینات دو افسران کے تقرری اورتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے اعلامیہ کے مطابق پشاور بکنگ آفس میں تعینات شیر شاہ کو بنوں ڈویژن کا سربراہ جبکہ جنت جمشید کو گروپ سات سے گروپ آٹھ میں ترقی دیکر منیجر فوڈ سروسز پشاور تعینات کر دیا ہے اس سے قبل جنت جمشید فلائٹ سروسز کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ جنت جمشید نے منیجر فوڈ سروسز کی حیثیت سے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :