پشاورمیں انتظامیہ کا اشرف روڈ تا ریتی بازار تجاوزات کے خلاف آپریشن

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)ڈی سی پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید ظفر علی شاہ کی نگرانی میں اشرف روڈ تا ریتی بازار تجاوزات کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد چیف میونسپل کارپوریشن سلیم خان  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسیب الرحمان خلیل ایم اوآر رحمان خٹک  اے ایم اوآر ریاض اعوان ڈیمالشن سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی اس دوران اشر ف روڈ سے لیکر ریتی بازار تک تجاوزات کے خلا ف مڈنائٹ آپریشن ہواجسمیں متعدد تھڑے  جچھے  شٹر  ریمپس اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئی ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید ظفرعلی شاہ نے کہا جن بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں ہوا اس بازاروں میں بھی آپریشن ہوگا اس سلے قبل تاجر اپنی دکانیں اپنی حدود میں رکھیں کیونکہ ایک انچ تجاوزبرداشت نہیں کی جائیگی